• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کو 60 ارب کا نوٹس نیب نے جاری کیا، مجھے بھی علم نہیں تھا، وزیراعظم

شائع May 22, 2023

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا ہے، یہی وجہ تھی کہ جنرل عاصم منیر کا تبادلہ ہوا تھا کیونکہ انہوں نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کے اہل خانہ کرپشن میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن تو وقت پر سامنے آجائے گی لیکن 60 ارب روپے کی کرپشن کا کیا کریں گے، سعودی ولی عہد کی طرف سے دی گئی قیمتی گھڑی فروخت کرکے اس کی جعلی رسید پیش کی گئی تو اس قوم کے ساتھ اس سے بڑا سنگین مذاق کیا ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 60ارب روپے کی کرپشن کا نوٹس قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری کیا تھا جس کا مجھے بھی علم نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025