• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
Live Arrest Of Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

شائع May 24, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہ محمود قریشی کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تھری ایم پی او کے تحت احکامات پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ، ڈی ایس پی لیگل، اسٹیٹ کونسل اور شاہ محمود کی جانب سے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ٹوٹل 8 مقدمات درج ہیں، 2 کیسز 9 اور 10 مئی کو درج ہوئے ، 6 مقدمات پرانے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کیسوں کی تفصیلات فراہمی پر درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متعقلہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024