• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کا 9 مئی کے ہنگامے، توڑ پھوڑ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

شائع May 28, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے 9 مئی کے ہنگامے کی جوڈیشل انکوائری کی اپیل کی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس روز توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا ذمہ دار کون تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدالتوں کا کام ہے کہ وہ تحقیقات کریں اور مجرموں کا پتا لگائیں، ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، میں آپ سے کہوں گا کہ ذمہ داروں کو سزا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 25 لوگ شہید ہوئے، سیکڑوں کو گولی مار دی گئی، دنیا میں کہاں پر امن احتجاج پر گولی چلائی جاتی ہے اور پھر کوئی تحقیقات نہیں ہوتی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025