• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کے حواریوں نے ریڈیو پاکستان بلڈنگ میں خواتین کو ہراساں کیا، فیصل کریم کنڈی

شائع May 31, 2023 اپ ڈیٹ May 31, 2023 02:12pm

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حواریوں نے ریڈیو پاکستان بلڈنگ میں خواتین کو ہراساں کیا۔

پشاور میں فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا گیٹ تحریک انصاف کے کارکن نے 9 ہزار روپے میں فروخت کردیا، عمران خان آج اپنے قید کارکنوں کو بھی اپنانے پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بےدردی کے ساتھ ریڈیو پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ یہ سیاسی جماعت نیہں بلکہ غنڈوں اور بدمعاشوں کی جماعت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026