اداکار احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اپ ڈیٹ 07 جون 2023
— فوٹو: فیس بُک/احسن خان
— فوٹو: فیس بُک/احسن خان

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

احسن خان کی بیٹی کی پیدائش کی خبر ولاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے احسن خان اور نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری بھانجی کو دنیا میں خوش آمدید کہیں، احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت بہت مبارک ہو‘، تاہم احسن خان کی بیٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ساتھ ہی انہوں نے احسن خان کی ننھی پری کے لیے دعا دی اور لکھا کہ اس بچی کے پاس آپ دونوں کی طرح اخلاق اور رحمدلی ہو، ایک لمبی اور خوشیوں بھری زندگی ہو۔

تصویر سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ احسن خان ہسپتال میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سبز رنگ کا گاؤن بھی پہن رکھا ہے، تاہم اس حوالے سے احسن خان نے تاحال کوئی تصویر یا خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی۔

احسن خان کی بیٹی کی پیدائش پر ساتھی اداکاروں نے بھی مبارک باد کے پیغامات لکھے۔

یاد رہے کہ احسن خان کی فاطمہ کے ساتھ شادی 2008 میں ہوئی تھی، اداکار اب 2 بیٹے اور 2 بیٹیوں کے باپ بن گئے ہیں۔

اداکار احسن خان اس وقت مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیتے ہیں، انہیں ان کی بہترین اداکاری کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے، تاہم وہ کئی عرصے سے ٹی وی ڈراموں سے غائب ہیں۔

احسن خان اپنی فیملی کے ساتھ تعلق کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں، ایک انسٹاگرام پوسٹ پر انہوں نے کہا تھا کہ صحت مند تعلق خاندان کے تمام افراد میں محبت اور تحفظ کے احساس کو فروغ دیتا ہے، یہ والدین کی طرف سے اپنے بچوں کو دی جانے والی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔

وہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دو بیٹوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں