اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے جلد پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان

حمائمہ ملک نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
حمائمہ ملک نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی زندگی کے یادگار لمحات سمیت اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھائیں گی۔

پاکستان اور پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے والی نامور اداکارہ حمائمہ ملک اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا ذاتی یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے جہاں انہوں نے ایک منٹ 10 سیکنڈ کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں‘

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کے ایسے پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھائیں گی جو کسی کو نہیں معلوم۔

حمائمہ نے لکھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے پردہ اٹھاؤں گی جو اب تک آپ میں سے اکثر لوگوں کے علم میں نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی کہانیاں اور جدوجہد کے سفر سے جلد روشناس ہوں گے اور اس مقام تک پہنچے کے دوران کئی موڑ آئے جسے میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی ہوں۔ ’

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی آنے والی ویڈیو میں اپنی زندگی کے حقیقی لمحات کو آپ سے شئیر کروں گی۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک کے بھائی اور اداکار فیروز خان بھی 2020 میں یوٹیوب چینل لانچ کرچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں