• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 80 تمغے جیتنے والے پاکستانی دستے کی وطن واپسی

شائع June 28, 2023
پاکستانی دستوں کی وطن واپسی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کے حکام، عزیز و اقارب اور شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
پاکستانی دستوں کی وطن واپسی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کے حکام، عزیز و اقارب اور شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

جرمنی کے شہر برلن سے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 80 تمغے جیتنے کے بعد پاکستان کا دستہ منگل کو وطن واپس پہنچ گیا۔

ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹس نے 17 سے 25 جون تک منعقد ہونے والے گیمز میں 11 سونے، 29 چاندی اور 40 کانسی کے تمغے جیتے۔

پاکستانی دستے کی تین مختلف گروپس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس آمد پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کے حکام، عزیز و اقارب اور شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

برلن میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے والوں میں سیف اللہ سولنگی، عثمان قمر، عمیر کیانی، فائزہ ناصر، ناہین خان، محمد لقمان، زینب علی رضا اور افتتاحی تقریب کی مشعل بردار ثنا شامل ہیں۔

کھلاڑیوں نے کہا کہ برلن میں تمغے جیتنا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، ہماری محنت، کوچز کی تربیت، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی سرپرستی اور پوری قوم کی دعاؤں سے ہم نے یہ کامیابی حاصل کی۔

قومی دستے کے سربراہ اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کے چیئرپرسن رونق لاکھانی نے کہا کہ ’میں ورلڈ گیمز میں ہمارے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے لیے ہماری تیاریاں پچھلے چار سال سے جاری تھیں، ان کی کامیابی میں ہمارے پارٹنرز اور خصوصاً کوچز کا کردار بہت اہم رہا، ان کی انتھک محنت اور بہترین تربیت سے کھلاڑی آج اس مقام تک پہنچے ہیں، میں کھلاڑیوں کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دریں اثنا ایس او پی ایڈوائزر یاسمین حیدر نے کہا کہ ورلڈ گیمز خصوصی کھلاڑیوں اور رضاکاروں کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ تھا جس میں بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024