• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

بوبی نے گلے لگایا تو لوگ چلائے کہ انہیں چھوڑ دو، سنی دیول انہیں پاکستان سے لائے ہیں، امیشا پٹیل

شائع July 14, 2023 اپ ڈیٹ July 15, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جب بوبی دیول نے انہیں گلے لگایا تو وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور چلانے لگے کہ انہیں چھوڑ دو، کیوں کہ وہ ان کے بھائی کی امانت ہیں جو انہیں پاکستان سے لائیں ہیں۔

امیشا پٹیل ساتھی اداکار سنی دیول کے ہمراہ کپل شرما کے شو میں شریک ہوئیں، جس کے ٹیزر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شو کی ٹیزر ویڈیو میں اداکارہ کو ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں جب ’ہمراز‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا بوبی دیول کے ساتھ ایک رومانوی منظر شوٹ کیا جانے لگا تو وہاں موجود لوگوں نے شور مچانا شروع کردیا۔

امیشا پٹیل کے مطابق شوٹنگ کے دوران جب بوبی دیول نے انہیں گلے لگایا تو وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور انہوں نے بوبی دیول کو کہا کہ وہ اداکارہ کو چھوڑ دیں، وہ ان کے بھائی کی امانت ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہاں کھڑے لوگوں نے بڑی تیز آوازوں میں کہنا شروع کیا کہ سنی دیول امیشا پٹیل کو پاکستان سے لائے ہیں اور وہ ان کی امانت ہیں، بوبی دیول انہیں گلے نہ لگائیں، انہیں چھوڑ دیں۔

ان کی بات پر سنی دیول سمیت شو کے تمام مہمان ہنس پڑے۔

امیشا پٹیل کا اشارہ سنی دیول اور ان کی 2001 کی مقبول فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کی جانب تھا، جس میں اداکارہ نے ایک پاکستانی خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔

’غدرؒ: ایک پریم کتھا‘ میں امیشا پٹیل نے ’سکینہ‘ نامی مسلمان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو تقسیم کے بعد ہندوستان سے پاکستان آ جاتی ہیں لیکن تقسیم سے قبل انہوں نے وہاں ایک ہندو لڑکے سے شادی کر رکھی ہوتی ہے۔

فلم میں سنی دیول نے ’تارا‘ نامی شخص کا کردار ادا کیا تھا جو بیوی کے پاکستان آنے کے بعد انہیں وہاں سے لے جانے کے لیے نئے ملک آتے ہیں۔

فلم میں امیشا پٹیل اور سنی دیول کی جوڑی کو انتہائی سراہا گیا تھا اور اسی وجہ سے جب مذکورہ فلم کے بعد اداکارہ نے بوبی دیول کے ساتھ کام کیا تو لوگوں نے اداکارہ کو بوبی دیول کے بڑے بھائی کی امانت قرار دیا تھا۔

اب دو دہائیوں بعد ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکول ’غدر ٹو‘ کو آئندہ ماہ اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

’غدر 2‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیکوئل کی کہانی وہیں سے شروع کی گئی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم کی گئی تھی۔

ٹیزر میں 1971 کا زمانہ اور پاکستانی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور پس منظر میں خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے کہ تارا سنگھ پاکستان کا داماد ہے، اس بار وہ جہیز میں لاہور لے جا سکتا ہے۔

مختصر ٹیزر میں لاہور کے اندر بھارت مخالف مظاہروں کو بھی دکھایا گیا ہے جب کہ سنی دیول کے کردار یعنی تارا سنگھ کو مخالفوں سے لڑائی کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار سنی دیول گدھے گاڑی کے پہیے سے مخالفوں کو مارتے دکھائی دیں گے جب کہ پرانی فلم میں انہوں نے ہینڈ پمپ (برمے) سے مخالفوں کو مارا تھا۔

ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024