• KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm
  • KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm

’دو لوگ مختلف طریقوں سے جڑ سکتے ہیں‘، فیروز خان کی نجیبہ فیض اور اپنے متعلق افواہوں پر وضاحت

شائع August 13, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان نے خود سے اور افغان نژاد پاکستانی اداکارہ، ماڈل نجیبہ فیض سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو لوگ مختلف رشتوں اور طریقوں سے جڑ سکتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ لوگ ایک دوسرے کا نام خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ’میں اپنے آنے والے ڈرامے کے سیٹ پر ہوں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ صرف مشہور ہونے کے لیے آج کل لوگ ایک دوسرے کا نام خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے ایک بار پھر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت دکھ کی بات ہے کہ لوگ خود اور دوسروں کو جینے کیوں نہیں دیتے۔‘

فیروز خان نے نجیبہ فیض کا نام لیے بغیر کہا کہ ’دو لوگ دوست ہوسکتے ہیں، دو لوگوں کا کام کے حوالے سے بھی رشتہ ہوسکتا ہے، ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات شیئر کر کے بھی جڑ سکتے ہیں یا اس کے علاوہ کسی بھی طریقے سے دو لوگ آپس میں مل سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’خود بھی جئیں اور دوسروں کو جینے دیں، یہ معاشرے اور پاکستان کے لیے بہتر ہے۔‘

البتہ فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نجیبہ فیض کا نام نہیں لیا تاہم مداحوں کا ماننا ہے کہ اداکار یہ بات اپنے اور نجیبہ فیض کے تعلق حوالے سے ہی بول رہے ہیں۔

بعد ازاں نجیبہ فیض نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب لوگ فیروز خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر لی گئی تصاویر وائرل کر رہے ہیں، چونکہ ان تصاویر میں لڑکیوں کے چہرے واضح نہیں ہیں، اس لیے یہ مت سمجھا جائے کہ فیروز خان کے ساتھ موجود ہر لڑکی میں ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو بے بنیاد تنازع میں مجھے گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ لہٰذا اگر فیروز خان یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آخر کار انہیں اپنی خوابوں کی لڑکی مل گئی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ میں (نجیبہ فیض) تھی، لہٰذا بغیر تصدیق کے ایسی باتیں نہ کریں جو انتہائی قابل مذمت اور غیر اخلاقی ہیں۔

قبل ازیں نجیبہ فیض نے بھی وضاحت کی تھی کہ ان کے اور اداکار کے درمیان تعلق سے متعلق غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

نجیبہ فیض نے سماجی پلیٹ فارم میں لکھا تھا کہ فیروز خان ان کے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہوا۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور نجیبہ فیض کے درمیان افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب سوشل میڈیا پر دونوں کی ہائیکنگ کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

نجیبہ فیض اور فیروز خان کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں گزشتہ ایک ہفتے سے وائرل تھیں، بعد ازاں افغان نژاد اداکارہ نے اداکار کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں اور انفلوئنسرز کی جانب سے دونوں کے درمیان تعلقات کے دعوے کیے جا رہے تھے۔

خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوگئی تھی، علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024