• KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:48pm
  • LHR: Maghrib 7:05pm Isha 8:44pm
  • ISB: Maghrib 7:16pm Isha 8:59pm
  • KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:48pm
  • LHR: Maghrib 7:05pm Isha 8:44pm
  • ISB: Maghrib 7:16pm Isha 8:59pm

شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ

شائع August 14, 2023
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں — فائل فوٹو : اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں — فائل فوٹو : اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ کردیا۔

کرکٹ کی معروف غیر ملکی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی آئندہ سال جنوری میں ہونے والے سیزن میں لیگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے، انہوں نے تین سال کے کنٹریکٹ پر لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں، میں جانتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سے پاکستانی کرکٹ شائقین ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ آئی ایل ٹی 20 میں ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

13 جنوری سے شروع ہونے والے سیزن میں شاہین شاہ آفریدی سڈنی ٹیسٹ کے بعد لیگ میں شامل ہوں گے۔

گزشتہ سال ڈیزرٹ وائپرز نے اعظم خان کو سائن کیا تھا، جس سے وہ آئی ایل ٹی کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جاتے لیکن پی سی بی نے انہیں لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

پی سی بی نے موجودہ چیئرمین ذکا اشرف کی قیادت میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹی 20 لیگز میں شرکت کی اجازت دینے کے حوالے سے اپنے مؤقف میں نرمی کی ہے جب کہ کھلاڑیوں کی جانب سے رمیز راجا کی زیر قیادت سابق انتظامیہ کے تحت عائد پابندیوں پر گزشتہ سال ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔

ذکا اشرف کے پیشرو نجم سیٹھی کے ماتحت پی سی بی انتظامیہ کے حوالے سے بھی یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت کے بارے میں بات چیت کر رہی تھی۔

ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر کرکٹ ٹام موڈی نے نئے معاہدے پر کہا کہ شاہین آفریدی عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ ہر اس ٹیم کے لیے جس کے لیے وہ حالیہ دنوں میں کھیلے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک مؤثر فاسٹ باؤلر کے طور پر بہت زبردست کھیل پیش کرتے ہیں، ان کی ٹیم میں شمولیت ڈیزرٹ وائپرز کی طاقت میں بہت زیادہ اضافہ کرے گی۔

شاہین آفریدی ایک ایسے باؤلنگ اٹیک میں شامل ہوں گے جس میں پہلے ہی ونندو ہسارانگا، متھیشا پاتھیرانا، ٹام کرن اور شیلڈن کوٹریل موجود ہیں۔

ڈیزرٹ وائپرز نے افتتاحی سیزن میں رنر اپ رہنے کے بعد اپنے بہت سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا، اس فہرست میں کپتان کولن منرو اور اوپنر ایلکس ہیلز شامل ہیں جو ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جون 2024
کارٹون : 5 جون 2024