• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

کانز کے بعد ٹورنٹو فیسٹیول میں بھی ’ان فلیمز‘ پیش

شائع September 20, 2023
— پرومو فوٹو
— پرومو فوٹو

دنیا کے قدیم ترین اور بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے بعد پاکستانی نژاد کینیڈین فلم ’ان فلیمز‘ کو ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی پیش کردیا گیا۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فیسٹول کا آغاز رواں ماہ 7 ستمبر کو ہوا تھا اور یہ میلہ 17 ستمبر تک جاری رہا اور پاکستانی فلم کو 14 ستمبر کو پیش کیا گیا۔

منفرد کہانی کی بدولت پاکستانی نژاد فلم پروڈیوسر کی فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی بھی حاصل کی لیکن فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ امریکی فلم نے جیت لیا جب کہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں دو بھارتی فلموں نے بھی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں 10 روز کے دوران بھارت، پاکستان، کینیڈا، امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی درجنوں فلمیں پیش کی گئیں اور میلے کے دوران مختلف ایونٹس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

فیسٹیول میں پیش کردہ پاکستانی نژاد کینیڈین پروڈیوسر کی فلم ’ان فلیمز‘ کو رواں برس مئی میں ہونے والے فرانسیسی فلم میلے ’کانز‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

کینیڈین نژاد پاکستانی فلم ساز ضرار خان کی ہدایات کردہ فلم ’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کی کہانی بھی ضرار خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024