پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کا پریمیئر ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے عالمی میلے میں ہوا جہاں فلم کی کہانی اور کاسٹ کو خوب سراہا گیا۔

کراچی میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں بختاور مظہر، رمیشہ نول، عدنان شاہ ٹیپو اور عمر جاوید شامل ہیں۔

کینیڈین نژاد پاکستانی فلم ساز ضرار خان کی ہدایات کردہ فلم ’ان فلیمز‘ کو کانز فیسٹیول میں 19 مئی کو ’ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ہدایت کاروں کی پسندیدہ فلموں کی خصوصی نمائش کی جاتی ہے۔

پریمیئر کے دوران فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہال میں موجود تھے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کانز فیسٹیول کے عالمی میلے میں موجود ناظرین کی جانب سے فلم کو سراہا گیا اور ہال تالیاں سے گونج اٹھا۔

عدنان شاہ ٹیپو نے لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کانز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہاہوں، اللہ کا شکر ادا ہے، یہ کامیابی میری اہلیہ ہاجرہ الف خان ، میری والدہ اور میری بیٹیوں کی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں علی سلمان ، اظفر علی ، احسن رحیم اور ریحان شیخ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کی کہانی بھی ضرار خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

قبل ازیں گزشتہ برس 75ویں فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ بھی پیش کی گئی تھی۔

اگرچہ جوائے لینڈ اور ان فلیمز سے قبل بھی کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کو پیش کیا جا چکا ہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ میلے میں سندھ کے چھوٹے شہر ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی فلم کو منتخب کیا گیا۔

’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کے مطابق فلم کی مرکزی اداکارہ بختار مظہر پلیجو سینیٹر سسی پلیجو کی بہن ہیں، جنہوں نے کراچی اور لندن سے تعلق حاصل کرنے کے لیے ’نیشنل پرفارمنگ آرٹ‘ (ناپا) سے تھیٹر اور فلم کی تعلیم حاصل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں