• KHI: Partly Cloudy 17°C
  • LHR: Clear 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11°C
  • KHI: Partly Cloudy 17°C
  • LHR: Clear 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11°C

شاہد آفریدی کی بہن انتقال کر گئیں

شائع October 17, 2023
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مقبول کھلاڑی شاہد آفریدی کی بہن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ہیں۔

شاہد آفریدی کی بہن کون سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہ کس عارضے میں مبتلا تھیں، اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات شئیر نہیں کیں البتہ گزشتہ روز سماجی پلیٖٹ فارم ایکس پر سابق کرکٹر نے اپنی علیل بہن کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں جلد ہی آپ کو دیکھنے کے لئے واپس آرہا ہوں۔‘

سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ ’میری بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے، میری آپ سے گزارش ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔‘

اس ٹوئٹ کے بعد آج شاہد آفریدی نے ایک اور ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی علیل بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026