• KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Clear 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Clear 10.6°C
Live Ghaza Conflict

غزہ کے زخمیوں کو لے جانے والی پہلی ایمبولینس رفح بارڈر سے مصر میں داخل

شائع November 1, 2023

جنگ زدہ غزہ سے زخمی فلسطینیوں کو لے جانے والی پہلی ایمبولینس رفح کراسنگ کے ذریعے مصر میں داخل ہوگئی۔

اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس پیش رفت سے متعلق ایک مصری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آگاہ کیا۔

ٹیلی ویژن پر نشر لائیو فوٹیج میں ایمبولینسوں کو رفح ٹرمینل کے مصری حصے میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مصری ہسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے انتہائی شدید بیمار اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد 90 کے قریب ہوگی۔

ٹیلی ویژن  پر نشر لائیو فوٹیج میں ایمبولینسوں کو رفح ٹرمینل کے مصری حصے میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا—فوٹو:اے ایف پی
ٹیلی ویژن پر نشر لائیو فوٹیج میں ایمبولینسوں کو رفح ٹرمینل کے مصری حصے میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا—فوٹو:اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026