گزشتہ ماہ اکتوبر میں متنازع بولڈ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے تنازع میں رہنے والی ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے اپنے ہی علاقے کے دین محمد نامی شخص سے شادی کرلی۔

خیال رہے کہ علیزہ سحر دیہات کے کھیتوں، گھروں اور وہاں کے ماحول میں دیسی انداز میں ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

علیزہ سحر کے ٹک ٹاک پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

آخری ایک ماہ کے دوران علیزہ سحر کے یوٹیوب سبسکرائبرز میں دو لاکھ کا اضافہ جب کہ انسٹاگرام پر بھی فالوورز میں اضافہ ہوا ہے۔

علیزہ سحر نے 4 سال قبل یوٹیوب پر میک اپ اور ڈیکوریشن کی ویڈیوز بنانے سے کانٹینٹ کریئیشن کا آغاز کیا تھا اور تب سے اب تک انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر 1400 سے زائد ویڈیوز لگائی ہیں۔

علیزہ سحر نے جولائی 2019 میں یوٹیوب پر پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جسے ابھی تک صرف 8 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ بعد ازاں شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کی متعدد ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی انہوں نے اپنے یوٹیوب پر اپنی منگنی اور رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی اور اب انہوں نے شادی کی بھی تصدیق کردی۔

علیزہ سحر نے شادی کا ویلاگ بھی یوٹیوب پر شیئر کیا، جس میں ان کی رخصتی دکھائی گئی جب کہ انہوں نے مہندی کی تقریبات سمیت نکاح ہونے کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

انہوں نے اپنے ہی علاقے اور رشتے دار دین محمد سے شادی کی ہے، جن کے ہمراہ انہوں نے رومانوی ویڈیوز بھی شیئر کردیں۔

علیزہ سحر کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 15 ہزار روپے کے حق مہر کے عوض دین محمد سے نکاح کیا۔

شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد علیزہ سحر کو مداحوں اور ساتھی ٹک ٹاکرز نے مبارک باد بھی پیش کی۔

تبصرے (0) بند ہیں