• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

سہانا خان، خوشی کپور اور اگستیا نندا کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ ریلیز

شائع December 7, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

طویل چہ مگوئیوں اور انتظار کے بعد بالآخر بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا سمیت دیگر نئے اداکاروں پر مبنی رومانوی میوزیکل فلم ’دی آرچیز‘ ریلیز کردی گئی۔

’دی آرچیز‘ کے ہندی ورژن میں سہانا خان نے ’ورونیکا‘، خوشی کپور نے ’بیٹی کوپر‘، اگستیا نندا نے ’آرچی‘ اور ودانگ رائنے نے ’روجی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

’دی آرچیز‘ کے ہندی ورژن کی کہانی اسی نام سے شائع کامک بک سے ماخوذ ہے اوراسی پر امریکا میں ٹی وی سیریز بھی بنائی جاچکی ہے، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔

’دی آرچیز‘ ہندی ورژن کے تمام مرکزی کردار بھی نوعمر اور جواں سالہ ہیں اور اس کی کہانی بھی بڑھتی عمر کے مسائل میں الجھے جوانوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس کے ہندی ورژن کی ہدایات زویا اختر نے دی ہیں جو فلم ساز جاوید اختر کی صاحبزادی ہیں۔

فلم کو 2019 سے بنانے کی چہ مگوئیاں تھیں مگر مئی 2022 میں فلم کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے اسے 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ ’دی آرچیز‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 7 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب فلم کو جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز فلم کے ہونے والے پریمیئر میں شاہ رخ خان، کپور خاندان کے افراد سمیت بولی وڈ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

سہانا خان کی ڈیبیو فلم کی ریلیز کے بعد ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ دیگر فلموں میں بھی دکھائی دیں گی اور خبریں ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر والد شاہ رخ خان کے ساتھ بھی جلد ہی کسی نہ کسی فلم میں دکھائی دیں گی۔

سہانا خان کی طرح سری دیوی کی بیٹی اور جھانوی کپور کی چھوٹی بہن خوشی کپور کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ بھی جلد دیگر فلموں میں نظر آئیں گی۔

اسی طرح امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کو بھی بولی وڈ کے اگلے سپر ہیرو کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024