• KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Sunny 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Sunny 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C

نیپرا نے بجلی 1.15 روپےفی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

شائع اپ ڈیٹ
نیپرا کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 کےدوران کی جائیں گی۔ فائل فوٹو:کریئٹو کامنز
نیپرا کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 کےدوران کی جائیں گی۔ فائل فوٹو:کریئٹو کامنز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں دی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفیکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

ر یگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 کےدوران کی جائیں گی، اس اضافے سے بجلی صارفین پر 22 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026