• KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

کمشنر لاہور کا علی الصبح شہر کا دورہ، کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

شائع December 21, 2023 اپ ڈیٹ December 21, 2023 10:02am
— فوٹو: ایکس / کمشنر لاہور ڈویژن
— فوٹو: ایکس / کمشنر لاہور ڈویژن

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا علی الصبح شہر میں جاری مختلف منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئےکالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام 31 دسمبر تک ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور نے انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن، کیولری اسکوائر، گھوڑا چوک فلائی اوور اور کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کینال پر جاری مختلف انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

انہیں بریفنگ کی دی گئی کہ انڈرپاسز پر صرف رات کی شفٹ میں کام ہو گا، دن میں تمام لین ٹریفک کے لیے کلیئر ہوں گی، اور تمام انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا کام آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026