الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور شروع کردیا

شائع اپ ڈیٹ
امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کئی سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے، تاہم الیکشن کمیشن سے کئی سیاسی جماعتوں نے کاغذات نامزدگی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026