• KHI: Clear 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Clear 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

شائع December 22, 2023
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےآخری روز بھی امیدواروں کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے جس کا آج آخری روز ہے جب کہ الیکشن کمیشن سے کئی سیاسی جماعتوں نے کاغذات نامزدگی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026