بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اور کامیابی ان کو وزیر اعظم بنائے گی، منظور وسان

شائع December 22, 2023 اپ ڈیٹ December 22, 2023 02:41pm
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اور کامیابی ان کو وزیر اعظم بنائے گی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کوٹڈیجی میں اپنی رہائشی گاہ پر کارنر میٹنگ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے والی کوئی پارٹی نہیں، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے کوئی اختلافات نہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 27 اور این اے 202 پر میں اور میرا بیٹا کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026