سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ

22 دسمبر 2023
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے اضافہ ہوا ہے — فائل فوٹو
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے اضافہ ہوا ہے — فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 500 روپے کمی کے بعد آج 1800 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہوگئی۔

تبصرے (0) بند ہیں