• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی اپیل مسترد کر دی، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی

شائع December 23, 2023 اپ ڈیٹ December 23, 2023 01:26pm
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کھیل کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑگئی، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ سنادیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی۔

بھارت نے پاکستان میں عام انتخابات اور سکیورٹی کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر زور دیا تھا۔

تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں 4 فروری کو کھیلے جائے گی۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل کا کہنا ہے کہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

جج ڈیوڈ کیسرلی (اسپورٹس ریزولوشن یوکے) نے پاکستان کو ٹائی الاٹ کرنے کے کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اے آئی ٹی اے کی اپیل مسترد کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026