• KHI: Sunny 32.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C
  • KHI: Sunny 32.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C

چوہدری پرویز الہی دل کی تکلیف کے سبب اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

شائع December 23, 2023 اپ ڈیٹ December 23, 2023 02:22pm
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہی کو دل کی تکلیف کے سبب اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی عدالتی احکامات پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا تھا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا بحران آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026