• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

جاپان: ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر میجر جنرل کی تنزلی

شائع December 24, 2023 اپ ڈیٹ December 24, 2023 03:11pm
جاپانی جنرل کے رویے کے باعث  پانچ ماتحت اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے—فوٹو: جاپان ٹائمز
جاپانی جنرل کے رویے کے باعث پانچ ماتحت اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے—فوٹو: جاپان ٹائمز

جاپان میں ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ماتحت عملے کو ہراساں کرنا میجر جنرل کو مہنگا پڑگیا، تنزلی کے بعد میجر جنرل کو لیفٹیننٹ کرنل بنا دیا گیا۔

جاپانی جنرل کے رویے کے باعث پانچ ماتحت اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات اور جنسی ہراسانی کے کیسز کی وجہ سے دو سو پینتالیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026