• KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

حق پرستوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مچھر کالونی کا مچھر تمام فرعونوں کا بدترین انجام کرے گا، خالد مقبول

شائع اپ ڈیٹ
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ غریب کو ایوانوں میں پہنچا کر دم لیں گے — فوٹو: ڈان نیوز
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ غریب کو ایوانوں میں پہنچا کر دم لیں گے — فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مچھر کالونی کے حق پرستوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مچھر کالونی کا مچھر تمام فرعونوں، نمرودوں اور یزیدیوں کا بدترین انجام کرے گا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج حق کا راستہ روکنے والوں کو شکست ہوگئی ہے، پاکستان کو رنگ، نسل اور فرقوں میں تقسیم کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ضلع کیماڑی میں شمع جلا دی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، کراچی کھڑا ہوتا ہے تو تخت و تاج اکھاڑ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مچھر کالونی میں حق پرستوں کا خون بہایا گیا، میں آج کا جلسہ سراج الاسلام کے نام کرتا ہوں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مچھر کالونی کا مچھر تمام فرعونوں، نمرودوں اور یزیدیوں کا بدترین انجام کرے گا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ غریب کو ایوانوں میں پہنچا کر دم لیں گے، پاکستان کو تقسیم کرنے والوں کو بھی آج شکست ہوگئی، ایم کیوایم تبدیلی کا صرف نعرہ نہیں لگاتی بلکہ تبدیلی لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کریں گے، جب تک غریب کا بچہ ان کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026