میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے، دوسرے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم کے 194 رنز پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، قومی ٹیم کو اب بھی میزبان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لیے 124 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔

پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے۔

بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس وقت محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں، میزبان کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا، بیٹرز پہلے دن کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور ان کی چوتھا نقصان 204 رنز پر اٹھانا پڑا، جب شاہین آفریدی نے ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 17 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 63 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی وکٹ عامر جمال نے حاصل کی، میزبان ٹیم کے عثمان خواجہ 38، ڈیوڈ وارنر 38، اسٹیون اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17، مچل مارش 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کینگروز اپنی پہلی اننگ میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔

سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں