• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

جہلم: شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 33 افراد زخمی

شائع December 28, 2023 اپ ڈیٹ December 28, 2023 09:14am
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق جہلم میں شدید دھند کے باعث بس، ٹرک اور کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق، 33 زخمی ہوگئے۔

ملک میں دھند کی صورتحال

پنجاب کے بیشتر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، بہاولنگر اورگردونواح میں شدید دھند کا راج،حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی، دھند کے باعث اسلام آباد، کراچی ، لاہور سمیت دیگر اضلاع جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر سفر کے دوران گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026