• KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm
  • KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm

دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

شائع December 28, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

صوبہ پنجاب کے میدانی علاقے غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، بہاولپور ،ساہیوال،اوکاڑہ،قصور ،لاہور ،سیالکوٹ،نارروال اور گجرانوالہ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول جزوی متاثر ہوگیا، اندرون اور بیرون ملک روانگی کی 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کےعلاوہ دھند کے باعث بیرون اور اندرون ممالک سے آنے والی پانچ پروازیں بھی لاہور لینڈ نہ کرسکیں، ریاض ، جدہ، ٹورانٹو اور دوبئی کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

مسقط، اورومچی، ریاض اور جدہ کی پروازوں کو لاہور آمد میں تاخیر کا سامنا ہےجبکہ ائیر پورٹ پر جہازوں کو موسمیاتی وارننگ جاری کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024