• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Clear 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Clear 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

سیاسی جماعتیں انتخابات کے معاملے میں پوری طرح یک سو ہیں، خرم دستگیر

شائع اپ ڈیٹ
لیگی رہنما نے کہا 8 فروری کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں — فائل فوٹو
لیگی رہنما نے کہا 8 فروری کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں — فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کے معاملے میں پوری طرح یک سو ہیں۔

خرم دستگیر خان کے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 78 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور این اے 78 کے ووٹروں کی محبت سے ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا امن ترقی اور روزگار ہماری منزل ہے، جبکہ سیاسی جماعتیں انتخابات کے معاملے میں پوری طرح یک سو ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026