• KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

کراچی: انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شائع December 30, 2023 اپ ڈیٹ December 30, 2023 09:38am
پولیس کے مطابق ملزم سے ایک پستول، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے مطابق ملزم سے ایک پستول، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سیکٹر فائیو ایف میں واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے، پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے ایک پستول، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026