• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

سندھ میں مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم کے درمیان 8 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے

شائع December 31, 2023 اپ ڈیٹ December 31, 2023 02:54pm
سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ اور میرپور خاص میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہوگا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ اور میرپور خاص میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہوگا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے درمیان 8 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے حلقہ این اے 239 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکو ایم کیو ایم سپورٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ملیر کے حلقہ این اے 229 اور 230 پر مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔

سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ اور میرپور خاص میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہوگا جبکہ ان شہروں میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیوایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026