• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

’بلے‘ کے علاوہ دوسرے انتخابی نشان پر بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

شائع January 1, 2024 اپ ڈیٹ January 1, 2024 05:29pm
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا کسی ادارے کے سربراہ سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے—ڈان نیوز
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا کسی ادارے کے سربراہ سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے—ڈان نیوز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی بلے کے علاوہ دوسرے انتخابی نشان پر بھی الیکشن لڑ سکتی ہے۔

اسلام آبادمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ تحریک انصاف اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے، ملک بھی ہمارا ہے، ہمارا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا کسی ادارے کے سربراہ سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے یا سربراہ کے خلاف کوئی ایسا بیان نہیں دیا گیا کہ ہمارا جھگڑا ہو۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026