مقبول گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جانب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی گلوکار پرتیک بچن المعروف بی پراک کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں فرحان سعید کے اسٹیج پر بی پراک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں فرحان سعید بھارتی گلوکار کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی میں انہیں پاکستان آنے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان سعید بھارتی گلوکار کو کہتے ہیں کہ پاکستان میں ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں اور پاکستانی انہیں بہت چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ بی پراک پاکستان آئیں۔

پاکستانی گلوکار کی جانب سے دعوت دیے جانے پر بی پراک سر ہلاکر پاکستان آنے کا عندیہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں فرحان سعید بھارتی گلوکار کے 2017 میں ریلیز ہونے والے مقبول گیت کو گاتے ہیں۔

بی پراک کے پنجابی زبان کے گانے من بھریا کو فرحان سعید بھی روایتی انداز میں گانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کی جانب سے گانا گاتے وقت بی پراک ان کی ہمت افزائی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فرحان سعید نے بی پراک کے جس گانے کو محفل میں گایا، اسے ابتدائی طور پر 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا،تاہم بعد ازاں اسے نئے انداز میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں