• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

صاف چلی شفاف چلی نے توشہ خانے کی گھڑی تک نہیں بخشی، حمزہ شہباز

شائع January 1, 2024 اپ ڈیٹ January 1, 2024 09:15pm
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسل لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صاف چلی شفاف چلی نے توشہ خانے کی گھڑی تک نہیں بخشی۔

لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، بانی پی ٹی آئی کوشش کے باوجود ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ملک میں دس سالہ معاشی بحالی کا منصوبہ دیں گے، معاشی بحالی کے منصوبے کو آئینی تحفظ حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026