• KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Rain 33.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Rain 33.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C

نعیم پنجوتھا نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی

شائع اپ ڈیٹ
— فوٹو : ٹوئٹر
— فوٹو : ٹوئٹر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اپیل کنندہ نے این اے 82 پی پی 71، 80 سے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے گاڑی ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، مذکورہ گاڑی کو فروخت کر چکا ہوں، خریدار کی جانب سے اپنے نام نہ کروانے پر ریکارڈ میں میرے نام سے ظاہر ہو رہی ہے۔

مزید مؤقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ افسر کو گاڑی فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی فراہم کیا، عدالت ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کر کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026