• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

جو تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

شائع January 2, 2024 اپ ڈیٹ January 2, 2024 04:09pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اہم عمل ہے، ایک پارٹی کو باہر کرنے سے پارلیمان کمزور، معیشت ڈوب جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے اس وقت آپ ہی کا کردار ہے، متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کےکاغذات مسترد ہوئے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 8 فروری کو امید ہے، الیکشن ہوں گے، امید ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026