• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

کراچی: گلزار ہجری میں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 25 دکانیں خاکستر

شائع January 3, 2024 اپ ڈیٹ January 3, 2024 08:15am
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا—فوٹو: ڈان نیوز
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا—فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 25 دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب فرنیچر کی دکان لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ابتدائی طور پر آگ پہلے ایک دکان پر لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ جس مقام پر لگی وہاں گراؤنڈ فلور پر دکانیں اور بالائی منزلوں پر رہائشی اپارٹمنٹ ہیں، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026