• KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

شائع January 3, 2024 اپ ڈیٹ January 3, 2024 09:11am
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

تاہم کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف تمام میچز نہیں کھیلیں گے، وہ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران وقفہ لیں گے، اور ان کی جگہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026