• KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

ویکسین فراہمی پر تعینات خواتین کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ

شائع January 3, 2024 اپ ڈیٹ January 3, 2024 03:00pm
خواتین ویکسینیٹرز میں الیکٹرک بائیک آئندہ  ہفتے تقسیم کی جائیں گی—فوٹو:ڈان نیوز
خواتین ویکسینیٹرز میں الیکٹرک بائیک آئندہ ہفتے تقسیم کی جائیں گی—فوٹو:ڈان نیوز

حکومت سندھ نے صوبے میں ویکسی فراہمی پر مامور خواتین کو اپنی خدمات مہیا کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو بائیک چلانے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیک فراہم کی جائیں گی، خواتین ویکسی نیٹرز فکسڈ پوائنٹ اور دیگر مقامات پربھی ویکسین لگائیں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ان بائیکس کے ذریعے خواتین ویکسی نیٹرز کو سینٹر تک پہنچنے میں سہولت میسر آئے گی۔

اس کے علاوہ خواتین ویکسی نیٹرز کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا، خواتین کو بائیک چلانے کی ٹریننگ دو تین روز میں خواتین ٹرینر ہی دیں گی۔

بیان کے مطابق خواتین ویکسینیٹرز میں الیکٹرک بائیک آئندہ ہفتے تقسیم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026