• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

پیپلز پارٹی کا تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات پر اعتراض

شائع January 3, 2024 اپ ڈیٹ January 3, 2024 05:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی نے تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے خط میں مؤقف اپنایا کہ پینسل، پیچکس، بال پوائنٹ اور ٹوتھ برش جیسے نشانات تیر سے مشابہت رکھتے ہیں اور یہ نشانات بیلٹ پیپر پر ووٹرز کے لیے گمرہ کن ہو سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن تیر سے مشابہت رکھنے والے نشانات کو واپس لے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026