• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

پاک۔افغان جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، سرحد پر نقل و حمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال

شائع January 3, 2024
گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے نائب سربراہ نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا — فائل فوٹو: ڈان
گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے نائب سربراہ نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا — فائل فوٹو: ڈان

پاک۔افغان جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے چھٹے اجلاس میں سرحد پر نقل و حمل کے لائحہ عمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک ۔ افغان جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان وفد نے شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پاک ۔ افغان سرحد پر نقل و حمل کے لائحہ عمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام کی وزیر خارجہ جلیل جیلانی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاک ۔ افغان دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان نے افغان سے بات چیت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے نائب سربراہ نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک ۔ افغان وفود نے دو طرفہ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024