• KHI: Clear 34.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C
  • KHI: Clear 34.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C

اسلام آباد: آئی الیون میں ٹمبر کے گودام میں آتشزدگی

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 09:32am
—فائل فوٹو:ڈان نیوز
—فائل فوٹو:ڈان نیوز

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ٹمبر کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور بلدیہ عظمی اسلام آباد (ایم سی آئی) کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ صبح 7 بجے لگی تھی، جس نے دو دوکانوں کو لپیٹ میں لیا۔

مزید بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق آگ نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026