• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

شاہ محمود، زین اور مہر بانو قریشی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 11:40am
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کے 6 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔

ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026