• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.4°C
  • ISB: Clear 26.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.4°C
  • ISB: Clear 26.3°C

الیکشن کمیشن نے نظام مصطفی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 03:18pm
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نظام مصطفی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پولیٹکل فنانس مسعود شیروانی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی 2002 میں رجسٹر ہوئی، 2006 میں جماعت کے انٹراپارٹی انتخابات ہونے تھے، نظام مصطفی پارٹی نے اس سال کے پارٹی اکاوئنٹس جمع کروائے،گزشتہ سال کے نہیں کروائے۔

نظام مصطفی پارٹی کے وکیل نے دلائل دیے کہ ہم انٹراپارٹی انتخابات اور اکاؤنٹس کی تفصیلات لے کر آئے ہیں، چیف الیکن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پارٹی انتخابات ہوگئے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا جی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026