• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

مخصوص نشستوں سے محرومی سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ ہموار ہوگا، بیرسٹر گوہر

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 03:39pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے محرومی سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ ہموار ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈر معطل کیا، استدعا کی ہے کہ آج سماعت نہیں ہوسکتی، توکل کے لیے مقررکی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ہمارا نشان واپس کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈر معطل کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2 تاریخ کو بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، پورے ملک میں سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے، مخصوص نشستوں سے محرومی سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ ہموار ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026