• KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

پشاور: گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 06:20pm
گینگ نجی ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوند کاری کرتا ہے — فائل فوٹو: اے پی
گینگ نجی ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوند کاری کرتا ہے — فائل فوٹو: اے پی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم شعیب کو کوہاٹ روڈ پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

ترجمان بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔

گینگ نجی ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوند کاری کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026