نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنرل ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ

06 جنوری 2024
نگران وزیر اعلیٰ نے چاروں فلورز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا—فوٹو: ایکس/محسن نقوی
نگران وزیر اعلیٰ نے چاروں فلورز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا—فوٹو: ایکس/محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی جنرل ہسپتال پہنچے تو انہیں حکام کی جانب سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ایمرجنسی بلاک کے 2 فلور 20 جنوری سے قبل جبکہ دیگر 2 فلور 31 جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے چاروں فلورز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا اور ایمرجنسی بلاک کی عمارت کے فرنٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا اپ گریڈڈ ایمرجنسی بلاک میں لوگوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں