• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

لاہور: دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

لاہور ائیر پورٹ میں دھند کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک آنے جاے والی پروازوں کا شیڈول متاثرہوا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق دھند کے باعث لاہور سے الماتے جانے والی پرواز ڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

اس کےعلاوہ پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 پانچ گھنٹے ، پی آئی اے کی لاہور سے دوبئی جانے والی پرواز پی کے 283 ساڑھے تین گھنٹے ، لاہور سے نجف جانے والی پرواز 342 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پروزایں تاخیر کا شکار رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025