• KHI: Sunny 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C
  • KHI: Sunny 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C

پشاور: سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع January 6, 2024 اپ ڈیٹ January 6, 2024 11:59am
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پشاور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے اسد قیصر کی اپیل پر سماعت کی۔

اسد قیصر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ کے معاملے پر این اے 19 اور پی کے 50 صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے، مذکورہ اکاؤنٹ کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےخود پارٹی اکاونٹ قرار دیا ہے۔

جس پر ٹریبونل نے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار دے دیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026